Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی: کورونا وائرس سے ایس ایس یو کے ایس پی راجہ ارشد انتقال کرگئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:   سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا، ایک اور پولیس افسر کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

کراچی میں سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے افسر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ ایس ایس یو کے ایس پی راجہ ارشد نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی دوسری لہر میں کیسز پھر سے بڑھ رہے ہیں، شہریوں اور انتظامیہ کی غفلت سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 535، سندھ میں ایک لاکھ 47 ہزار 787، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 22 بلوچستان میں 16 ہزار 26، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 320، اسلام آباد میں 20 ہزار 694 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 491 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 45 لاکھ 73 ہزار 768 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 376 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 16 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 385، سندھ میں 2 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 284، اسلام آباد میں 229، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 104 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.