Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جعلی وزیراعظم کا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ جھوٹ ہے: مریم نواز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سکردو:   مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست بدل گئی اور بدلے گی، منہ پر ہاتھ پھیرنے والوں کی پریشانی بلا وجہ نہیں، جھوٹے وعدوں کرنے والوں کو گھر پہنچا کر آنا ہے، جعلی وزیراعظم کا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ بھی جھوٹ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا گمبہ کے لوگوں کی دل سے قدر کرتی ہوں، جو لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ووٹ کا حق صرف ان کا ہے، آپ لوگوں کی آواز بن کر دکھاؤں گی،ایک جعلی وزیراعظم صوبہ گلگت بلتستان کا اعلان کر کے چلے گئے، نوکریاں دینے کا وعدہ کس کا تھا ؟ آپ لوگوں نے عوام کے چینی اور آٹے کے پیسے جیبوں میں ڈال لیے، آپ کا ہر وعدہ جھوٹا ہے، جھوٹے وعدے کرنیوالوں کو گھر پہنچا کر آنا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کیا سکردو کے کسی نوجوان کو نوکری ملی ؟ 50 لاکھ گھروں میں سے کوئی گھر ملا ؟ گلگت بلتستان پر جب میٹنگ ہو رہی تھی وزیراعظم ساتھ والے کمرے میں چھپ کر بیٹھے تھے، آخری دھکا گلگت بلتستان کے عوام لگائیں گے۔ انہوں نے کہا عوام جانتے ہیں نواز شریف وعدہ نبھانے والا شخص ہے، نواز شریف نے آپ کو یونیورسٹیاں، ترقیاتی منصوبے دیئے، جو آپ کا حق تھا، نواز شریف آج بھی عوام کے حق کیلئے چٹان کی طرح کھڑے ہیں، عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے اور آر ٹی ایس بٹھانے کے بعد اب ان کی نظر گلگت بلتستان پر ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا ظلم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، ووٹ چوروں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، آپ کی عزت، حرمت چھیننے والوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، گلگت بلتستان میں ووٹ چوری کیا تو تماشہ پوری دنیا دیکھے گی، نواز شریف آپ کو پہاڑوں کی طرح بلند دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا الیکشن والے دن اپنے حق اور حرمت کیلئے کھڑے ہونا ہے، پارٹی چھوڑنے والوں کا گھیراؤ کرنا ہے، انہیں ووٹ نہیں دینا، جو ووٹ چوری کر کے آتے ہیں وہ ووٹ چوروں کو جوابدہ ہیں، ہم آپ کے ووٹوں سے آتے ہیں، آپ کو جوابدہ ہیں۔

مریم نواز نے کہا شیر پر مہر لگانے کا مطلب ہے آپ اپنی ترقی پر مہر لگائیں گے، ایک آفس کے افتتاح کو گلگت بلتستان کے شیروں نے جلسے میں بدل دیا، یہ نواز شریف کی تقریر سے ڈرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاک افواج کی جگہ ہمارے دلوں میں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.