گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 4اموات جبکہ 644 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے644 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعدا3 لاکھ 15ہزار260 تک جاپہنچی ،اسی طرح ملک بھر میں صحت یاب مریضوں کی تعداد2 لاکھ 99 ہزار836 ہو گئی ۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید4 اموات ہوئیں جس سے ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد6517 ہو گئی ،این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 341 ہو گئی ،دوسرے نمبر پر پنجاب میں مریضوں کی تعداد99 ہزار941 رپورٹ ہوئی۔