Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایف اے ٹی ایف رواں ماہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کرے گا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پلانری کا ورچوئل اجلاس 21 سے 23 اکتوبر تک ہوگا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنا چاہیے۔

مزید یہ کہ اس کا فیصلہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی تعاون(ایم ایل اور ٹی ایف) کے خلاف عالمی وعدوں اور معیار تک پہنچنے کے لیے اسلام آباد کی کارکردگی کا جائزہ لے کر کیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف پلانری اجلاس جون میں ہونا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پیش آنے والے صحت کے سنگین معاملات کی باعث مالیاتی جرائم کی روک تھام کے عالمی ادارے نے تمام جائزے اور ڈیڈلائنز عارضی طور پر ملتوی کردی تھیں جس سے اسلام آباد کو سانس لینے کا موقع ملا تھا۔

پیرس سے تعلق رکھنے والی اس تنظیم نے جائزے کے عمل کو بھی عمومی طور پر روک دیا تھا جس سے پاکستان کو ایف اے ٹی یف کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے مزید 4 ماہ کا وقت مل گیا تھا۔

یاد رہے کہ فروری میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے ایم ایل اور ٹی ایف کے خلاف 27 نکاتی پلان میں سے 14 نکات پر عمل اور 13 رہ جانے کی وجہ سے مکمل پلان پر عملدرآمد کے لیے 4 ماہ کا اضافی وقت دیا تھا۔

28 جولائی کو حکومت نے پارلیمان کو بتایا تھا کہ 27 نکاتی ایکشن پلان میں سے 14 نکات اور ایف اے ٹی ایف کی 40 میں سے 10 تجاویز پر عملدرآمد کرلیا گیا ہے۔

تاہم 16 ستمبر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایف اے ٹی کی شرائط کے مطابق قانونی نظام کو عالمی معیار کی سطح پر لانے کے لیے 15 قوانین میں ترمیم کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.