Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا کا پھیلاؤ ریسٹورنٹس کی وجہ سے نہیں ہوا، بابر نہال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر)  آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (اپرا)کے نومنتخب چیئرمین بابر نہال نے کورونا کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر متعددریسٹورنٹس کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ کورونا کا پھیلاؤ کسی صورت بھی ریسٹورنٹس کی وجہ سے نہیں لہٰذا جو ریسٹورنٹس بند کیے گئے ہیں انہیں فوری کھولا جائے ۔ بابر نہال نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل میں کہا کہ تمام ریسٹورنٹس سندھ حکومت کے وضع کردہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کررہے ہیں اور ریسٹورنٹس کے عملے کے ساتھ کسٹمرز کو بھی ایس او پیز کی پابندی کی تاکید کی جاتی ہے تاکہ کورونا کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کی کوششوں کو مؤثر بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ اسکول کھلے ہیں،سرکاری ونجی دفاتر کھلے ہیں لیکن ریسٹورنٹس کو کورونا کے نام پر بند کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟ کورونا کیسز میں اضافہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھنے سے سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ ہمدردانہ غور کرتے ہوئے ریسٹورنٹس کی بندش کی بجائے ایس اوپیز پر عملدرآمد کا خود جائزہ لیں اور انڈسٹری کو مزید تباہی سے بچائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.