Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

معیشت ترقی کی جانب گامزن ،ٹیکس اہداف عبور ،حماد اظہر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آ باد  :   وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس محاصل اہداف کو عبور کرگئے ہیں،معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ آٹو موبائل، سیمنٹ سمیت صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے ، برآمدات میں اضافہ اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام معاشی بحالی کو مستحکم کرنے کی علامات ہیں۔ یہ معاشی موڑ خسارے میں ڈرامائی کمی کے ساتھ آیا ہے ۔ غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے باعث ایسا ممکن ہوا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران قرضوں کی بھی ریکارڈ واپسی ہوئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.