Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہفتہ رفتہ:اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار گراوٹ کا شکار ،280ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس رپورٹر )  اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے مندی کی لپیٹ میں رہی ،100انڈیکس 1630 پوائنٹس کی کمی سے 40070 پر بند ہوا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 280 ارب کا خسارہ ہو ، 64فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سیاسی لحاظ سے غیر مستحکم صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کرنے شروع کردیے جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای30 انڈیکس 626 پوائنٹس کی کمی سے 16979 پوائنٹس پر آ گیا، اسی طرح آل شیئرز انڈیکس 29636 پوائنٹس سے گھٹ کر28574 پر بند ہوا، سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب38ارب رہ گیا ،مجموعی طور پر 2044 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 671 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 1302میں کمی اور71 میں استحکام رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.