Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ستمبرمیں سیمنٹ کی ریکارڈ کھپت ہوئی، اے پی سی ایم اے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ستمبر میں سیمنٹ کی ریکارڈ کھپت ہوئی ہے اور سیمنٹ کی مجموعی فروخت 5.213  ملین ٹن ہوگئی، یہ گزشتہ سال ستمبر 2019 میں یہ 4.273 ملین ٹن تھی۔

سیمنٹ کی مقامی فروخت ستمبر 2020 میں 17.65 فیصد اضافے سے 4.089 ملین ٹن ہوگئی جو 3.475 ملین ٹن گزشتہ سال 2019 میں تھی۔ برآمدات 40.95 فیصد اضافے سے 1.124 ملین ٹن ہوگئی جو0.797 ملین ٹن گزشتہ سال اس ماہ تھیں۔

شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی فروخت ستمبر 2020 میں 16.30 فیصد اضافے سے 3.523 ملین ٹن تک بڑھ گئی جو گزشتہ سال ستمبر 2019 میں 3.029 ملین ٹن تھی۔

ملک کے جنوبی علاقے میں بھی بہتری واقع ہوئی اور مقامی طور پر سیمنٹ کی فروخت میں 26.84 فیصد اضافہ ہوا جو بڑھ کر ستمبر میں 565,236 ٹن ہوگئی جبکہ گزشتہ سال 445,629 ٹن ستمبر 2019 میں تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.