Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمران خان نے مسلح افواج پر حملہ کرکے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز

0

 نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نےملک کے استحکام، معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب اس کی مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئےمریم نواز کا کہناتھا کہ عمران کے ساتھ سیاسی لیڈر جیسا سلوک کرنا بند کرو کیونکہ وہ ایسا نہیں ہے۔اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ عمران خان کو پاکستان کو تباہ و برباد کرنے اور قوم کو بدحالی اور مایوسی کے گڑھوں میں دھکیلنے کے لیے لانچ اور فنڈز فراہم کیے گئے ہیں،اگر عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اسے ڈبل ڈیلر قرار نہیں دیا گیا تو پاکستان اس صدمے سے کبھی نہیں نکلے گا اور تنزلی کی  طرف جاتا رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.