Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تحریک انصاف اور پاک فوج کی سوچ کا انداز ملتا ہے، فواد چوہدری

0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف اور پاک فوج کی سوچ کا انداز ملتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں متوسط اور نچلے طبقے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اس لئے تحریک انصاف اور پاک فوج کی سوچ کا انداز ملتا جلتا ہے کیونکہ ہم بھی متوسط طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں اور فوج بھی متوسط طبقے کا سب سے بڑا ‘آرگنائزڈ گروپ’ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جائدادیں پاکستان میں نہیں ، ان تمام لوگوں کی جڑیں پاکستان سے باہر ہیں، نواز شریف کے سارے بچے لندن میں ہیں، یہ میں نہیں کہہ رہا، انہوں نے عدالت میں دستاویزات جمع کرائے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ برطانوی شہری ہیں، ان پر پاکستان کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کی طرح آصف زرداری کی فرانس اور برطانیہ میں جائیدادیں ہیں، یہ صرف اقتدار کے لئے پاکستان میں آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز جوں ہی وہ اقتدار سے گئے تو وہ سب سے پہلے کام انہوں نے برطانیہ جانے کا کیا اور اب تک واپس نہیں آئے۔ان کے بھائی اور والد پر 24 ارعب روپے کی منی لنڈرنگ کے کیسز ہیں اور وہ واپس نہیں آرہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم اس اشرافیہ سے پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں، عمران خان کو ہٹادیا جائے تو اگلے 40 برسوں میں سے 20 سال مریم نواز اور 20 سال بلاول بھٹو زرداری کے ہوں گے۔ مریم نواز کے اپنے بیٹے بھی جوان ہیں اس کے بعد پاکستان ان کو دے دیں، اس طرض پاکستان اگلے 50 سے 60 سال ان ہی کے گرتد گھومتا رہے ۔

نواز شریف اور آصف زرداری سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے جس طریقے سے طاقت حاصل کی ہے اور ہر ادارے میں انہوں نے اپنے معاملات بنائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جو لوگ آج وفادار بنے ہوئے ہیں ان کے اپنے خیالات فوج کے بارے میں کیا تھے؟ ڈان لیکس ، میمو گیٹ اسکینڈل کیا تھے، نواز شریف اور آصف زرداری نے تو میمو گیٹ اور ڈان لیکس میں ملک کو بیچ ہی دیا تھا۔ نواز شریف کے فوج کے بارے میں بیانات اور خیالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.