Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میچ کا ٹرننگ پوانٹ کیا تھا، روہت شرما نے بتادیا

0

بھارتی کپتان روہت شرما نے رضوان اور نواز کی پارٹنر شپ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیدیا۔

میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر گفتگو میں انہوں نے کہا پاکستان کو جیت کا کریڈٹ دینا ہوگا، نوازاوررضوان کی پارٹنرشپ نے میچ بدل دیا، شاداب اور نواز نے اچھی بولنگ کی۔

روہت شرما نے کہا محمد رضوان اور محمد نواز کی پارٹنر شپ نے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارتی کپتان نے کہا بھارت نے پاکستان کو اچھا ٹارگٹ دیا اور باولرز نے بھی اچھا ڈیفنڈ کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا جس طرح ٹیم نے آج جیت کیلئے محنت کی وہ شاندار تھی، نوازاوررضوان کی پارٹنرشپ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔

بابر اعظم نے کہا نوازکو بھارتی لیگ اسپنرزسے مقابلے کیلئے بھیجا، ہمارے بولرزنے آخرمیں بہت اچھی بولنگ کی، پوری ٹیم نے بہت اچھی پرفارمنس دکھائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.