Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اداکارہ فضا علی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی، ویڈیو وائرل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قصور: معروف اداکارہ فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی ہوگئیں۔مشہور و معروف اداکارہ فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے بڑے ٹیلے سے گرکر زخمی ہوگئیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، فضا علی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک مٹی کے بڑے ٹیلے سے نیچے گرگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضا علی گرنے کے بعد کافی دیر تک زمین پر ہی لیٹی رہیں اور پھر سر پکڑ کر درد سے چلانا شروع کردیا جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف گلوکار ملکو اور فضا علی ان دنوں نئے گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، گانے کی ویڈیو شوٹنگ قصور کے نواحی علاقے میں جاری تھی۔

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.