Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لبنان کے لیے دعا کریں‘ شوبز شخصیات کا بیروت دھماکوں پر اظہار افسوس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مشرق وسطی ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں 4 اگست کو ہونے والے زوردار دھماکوں سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور 4 ہزار تک زخمی ہوگئے۔

اگرچہ تاحال زوردار دھماکوں کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی، تاہم لبنانی حکام کے مطابق بندرگاہ کے ایک گودام میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے یہ زوردار دھماکے ہوئے۔

دھماکوں کی شدت اتنی تھی کہ ان کی آوازیں پڑوسی ملک اسرائیل کے شہر قبرص تک سنی گئیں جب کہ دھماکوں کے بعد بیروت آفت زدہ علاقہ بھی قرار دیدیا گیا۔

شدید دھماکوں پر جہاں دنیا بھر کے سیاستدانوں اور اہم شخصیات نے اظہار افسوس کیا، وہیں پاکستانی سیاسی شخصیات، اسپورٹس و شوبز سے وابستہ افراد نے بھی دھماکوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لبنانی عوام کے لیے محبت کا اظہار کیا۔

بیروت دھماکوں کے بعد ٹوئٹر پر ’لبنان کے لیے دعا کریں‘ اور ’بیروت دھماکوں‘ جیسے ٹرینڈز بھی بن گئے اور دنیا بھر سے عام افراد نے بھی دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی دھماکوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنےکے بعد لبنانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عوام کو لبنان کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی ٹوئٹ میں بیروت دھماکوں کو خوفناک اور اذیت ناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی ہمدردیاں لبنانی عوام کے لیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.