Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تازہ ترین شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ختم‌، سکول 15 ستمبر سے کھولنے کی تجویز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ہو گئی، تمام صوبوں نے سکولز پندرہ ستمبر سے ہی کھولنے کی تجویز دی۔

بین الصوبائی وزرائے کانفرنس میں پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ کے پی کے حکومت نے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویز دی جس کی باقی تمام صوبوں نے مخالفت کی جس کے بعد تمام صوبوں کی جانب سے سکولز پندرہ ستمبر سے ہی کھولنے کی حتمی تجویز دی گئی۔

کانفرنس میں ملک بھر میں یکساں نصاب پر بھی مشاورت کی گئی، فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبے یکساں نصاب سے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 136 ہوگئی۔ مہلک وائرس نے 15 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 14 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 675 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 93 ہزار 571، سندھ میں ایک لاکھ 22 ہزار 16، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 324، بلوچستان میں 11 ہزار 780، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 218، اسلام آباد میں 15 ہزار 122 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 105 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 43 ہزار 870 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 915 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 872 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 14 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 157، سندھ میں 2 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 213، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 55 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.