Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا: شبلی فراز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدام کو ایک سال ہوگیا، مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا، پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی ضرور ملے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، مختلف مکتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ یوم استحصال منانے کا مقصدعالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف دلانا ہے، عالمی برادری کو کشمیریوں پر جاری مظالم کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی، عالمی برادری کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہے، منافقانہ رویے سے عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا حساب دینا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.