Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 293 پوائنٹس کی مندی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:  تیزی کی طرف جانے والی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کی واپسی ہوئی ہے، ٹریڈنگ کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 100 انڈیکس 293 پوائنٹس گر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ 40 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے ساڑھے پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر چلی گئی۔

تاہم کچھ ہی دیر کے بعد حصص سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کرنا شروع کردیے، یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ 293 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 577 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.