Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 562 کیسز، 17 اموات کا اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان میں کورونا وائرس ہر گزرتے دن کے ساتھ بے اثر ہوتا جارہا ہے اور ملک میں 2 لاکھ 80 ہزار 843 مصدقہ کیسز میں سے 2 لاکھ 49 ہزار 397 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 9 افراد کا انتقال بھی ہوا ہے۔

آج 4 اگست کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 562 کیسز اور 17 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 524 افراد ایسے تھے جو وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں بڑی تعداد میں کمی نے امید کی کرن پیدا کردی ہے اور اس وقت ملک میں فعال کیسز 25 ہزار سے کچھ زیادہ رہ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جبکہ 18 مارچ سے اس وائرس سے پہلی موت خیبرپختونخوا میں سامنے آئی تھی۔

تاہم ابتدا میں اس وائرس کا پھیلاؤ کافی حد تک کم تھا جو اپریل کے مہینے سے بڑھنا شروع ہوا اور مئی اور جون میں کیسز میں کافی تیزی دیکھی گئی جبکہ جولائی کے مہینے میں بھی مجموعی صورتحال معتدل رہی تاہم یومیہ کیسز میں کافی حد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات میں کمی کی ایک بڑی وجہ ٹیسٹ کا کم ہونا بھی ہے لیکن حکومتی عہدیدار اس کمی کو اپنی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سے بھی جوڑتے ہیں۔

اگر اگست کے ابتدائی 3 روز کی بات کریں تو اس میں عید کے باوجود کیسز اور اموات کی تعداد کافی کم نظر آئی۔

آج 4 اگست کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز اور اموات کے بعد صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 311 کیسز اور 5 اموات کی تصدیق ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے صورتحال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 922 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 311 کے نتائج مثبت آئے۔

جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 16 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 5 اموات کا اضافہ بھی ہوا جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 231 تک جاپہنچی۔

پنجاب

آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 139 نئے کیسز اور 5 اموات کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے پورٹل کے مطابق ان نئے 139 کیسز کے بعد صوبے میں مجموعی متاثرین کی تعداد 93 ہزار 336 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ 5 اموات کا اضافہ صوبے میں اموات کی تعداد کو 2 ہزار 153 تک لے گیا۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 19 افراد کو متاثر کیا جبکہ 2 کی جان لے لی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 نئے مریض سامنے آئے اور اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 95 ہوگئی۔

مزید برآں 2 افراد کے انتقال کے باعث دارالحکومت میں مجموعی اموات 167 تک جاپہنچیں۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 71 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار 324 ہوگئی۔

صوبے میں مزید 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں وبا سے اموات کی تعداد 1213 ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.