Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صنم سعید عید قرباں پر کورونا وائرس کی آگاہی مہم میں مصروف رہیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: اداکارہ صنم سعید نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سے دور عیدالضحیٰ منانے کو عجیب احساس قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صنم سعید نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔ اداکارہ نے دوستوں اور رشتے داروں سے دور عید منانے کو عجیب سے احساس کا نام دیا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ پر امید ہیں کہ تمام لوگوں نے یہ عید آگاہی، عاجزی، امن اور مہربانی کیساتھ منائی ہوگی۔ عیدالضحیٰ پر کورونا وائرس کی آگاہی مہم میں مصروف صنم سعید نے خوشیوں اور امن کی دعا بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.