Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

الیکٹرک گاڑیاں: ٹیکس اور قیمتیں کم کر کے استعمال بڑھانے کی تیاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے کیلئے متعلقہ اداروں نے عملی اقدامات شروع کر دئیے۔

ڈائریکٹررانا قمر الحسن نے اس حوالے سے کہا حکومتی پالیسی ہے کہ گاڑیوں میں پٹرول کے بجائے بجلی کے استعمال کو بڑھایا جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ مہنگے داموں پٹرول کی درآمد میں کمی کی جائے ،اس حوالے سے پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے ایکسائز ٹیکسوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، دو ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کے ٹیکسوں میں بھی کمی کر کے اسلام آباد کی سطح پر لانے کی تجویز حکومت کو دی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز نے الیکٹرک گاڑیوں کے ہارس پاور کے لحاظ سے لاگو رجسٹریشن فیس میں 50 فیصد جبکہ ٹوکن ٹیکس میں 75 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیاہے۔ جس سے گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی اثر پڑے گا اور استعمال میں اضافہ ہوگا۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت عالیہ حمزہ نے کہا کہ حکومت ایک ارب ڈالر کی آٹو انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔ نئے پلانٹس اور یونٹ لگ رہے ہیں سات نئے مینوفیکچررز کے کام شروع کرنے سے مارکیٹ میں مقابلے کی فضا پیدا ہوئی ہے جس سے گاڑیوں کے معیار اور ورائٹی میں اضافہ ہوا ہے، اس سے قیمتوں میں کمی بھی ہوگی، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مقامی پیداوار بڑھا کر جلد ہی ان کی برآمدات شروع کی جائیں گی، نئی پالیسی کا مقصد سستی، معیاری اور محفوظ گاڑی شہریوں کو فراہم کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.