Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے نجانے کیوں خلاف ہے : فردوس عاشق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑتی اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے نجانے کیوں خلاف ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرچی شہزادے کو عوامی وزیراعلی عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ کی شکل میں عوام کو دی گئی سوغاتوں بارے سوچنا چاہئے، عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر سرپرستی بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے، منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ بھر خصوصا پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئے گی، دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.