Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت: 6 کلو یورینیم برآمد، مزید 7 گرفتار، پاکستان کا اظہار تشویش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  بھارت میں 6کلو سے زائد یورینیم کیساتھ مزید 7 افراد کی گرفتاری نے تابکار مادے کی حفاظت سے متعلق سوالات اٹھادئیے ۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاری بھارتی صوبے جھاڑ کھنڈ کے شہربوکارو میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران عمل میں آئی،جھاڑکھنڈ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یورینیم کے غیر قانونی تجارت میں ملوث گینگ کا حصہ ہو سکتے ہیں، وہ یورینیم کی فروخت کیلئے خریدار تلاش کر رہے تھے جس کی انہوں نے قیمت 50 لاکھ روپے فی کلو گرام مقرر کر رکھی تھی،ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں یورینیم کی فی کلو قیمت 18 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے ،پولیس کے مطابق ملزموں کے مہاراشٹر میں گزشتہ ماہ 7 کلو گرام یورینیم کیساتھ گرفتار ہونیوالوں کیساتھ ممکنہ رابطوں کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے ، یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی سکواڈ نے سات کلو گرام یورینیم کیساتھ 2 افراد کو گرفتار کیا تھا،پاکستان نے بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے مطالبہ کیاہے کہ جوہری مواد غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کیلئے تمام ملکوں کو موثر اقدامات کا پابند بنایا جائے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا مہاراشٹر کے بعد جھاڑ کھنڈ میں یورینیم غیر قانونی فروخت کی رپورٹ باعث تشویش ہیں، پاکستان اس طرح کے واقعات کی مکمل تحقیقات اور جوہری مواد کی موثر حفاظت کیلئے اقدامات کے مطالبہ کرتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.