Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مدینہ منورہ میں خلفائے راشدینؓ کے دور کی تاریخی اشیا کی نمائش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ سے  متصل عجائب گھر میں خلفائے راشدینؓ کے ادوار کی قیمتی اشیا اور فن تعمیر کی نمائش  کا آغاز ہوگیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کے گورنر نے نمائش کا افتتاح کیا، جس میں قیمتی اشیا، فن تعمیر کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ سے متعلق قیمتی دستاویزات بھی موجود ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش کا مقصد مدینہ منورہ میں آنے والے زائرین کی دلچسپی کو مزید بڑھانا اور اُن کے لیے سعودی عرب کے سفر کو اہمیت دینا ہے۔

 

(فوٹو: ٹوئٹر)

میوزیم میں خلفائے راشدین کے دور کی تعمیراتی ثقافت اور تاریخ سمیت املاک کے نمائشی ماڈلز بھی رکھے گئے ہیں۔

a-1

اس نمائش میں رکھا 600 سال قدیم منبر زائرین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، جس کی دنیا بھر سے آنے والے زیارت کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.