Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارتی مسلمان ٹرک ڈرائیور امارات میں راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

متحدہ عرب امارات میں ٹرک ڈرائیور کی نوکری کرنے والے بھارتی مسلمان شہری کی راتوں رات قسمت بدل گئی۔ عجمان میں ملازمت کرنے والے مجیب چراتھڑی نے 12 ملین درہم  (تقریباً 60 کروڑ 66 لاکھ روپے پاکستانی) کا بگ ٹکٹ رافل جیت لیا۔

مجیب نے 22 اپریل کو یہ ٹکٹ خریدا تھا جس کا ڈرا عید کے دوسرے روز ہوا ۔ مجیب کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں کی گئی اس کی دعائیں  رنگ لائی ہیں۔ ” میں نے کبھی زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا کہ کروڑ پتی بن پاؤں گا، میرا تو بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا ہے، اس رقم سے بہت سا قرضہ چکانا ہے، میں نے گھر کی تعمیر کیلئے جو قرضہ لیا تھا وہ بھی ادا کروں گا، اب میرے تمام معاملات سیدھے ہوگئے ہیں۔”

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.