Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک سعودی دفاعی تعاون سےخطےکےامن پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے:آرمی چیف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک سعودی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے یہ بات دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے امور بھی زیر غور آئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہ نے آرمی چیف کے جذبات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انھیں خطے کے امن کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.