Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے پہلے کسی بھی دور میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے جام کمال خان کے مرہون منت ہیں محترمہ بشریٰ رند

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے میں گڈ گورنس سمیت صوبے کے عوام کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہی ہے سابقہ صوبائی حکومتوں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں بلوچستان کے تمام مسائل 2023 سے قبل ہی حل کردینگے محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورنس کا سہرا وزیر اعلیٰ جام کمال خان کو جاتا ہے کیونکہ موصوف انتہائی مخلص ایماندار اور فرض شناس عوامی نمائندہ اور وزیر اعلیٰ ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے سمیت پورے ملک کے عوام کے لئے بلا رنگ و نسل خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں اور کہا کہ موجودہ مخلوط صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کے تمام دیرینہ مسائل میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان پورے صوبے میں یکساں ترقیاتی اسکیمات فراہم کرکے پورے صوبے کو ترقی و خوشحالی کی طرف تیزی سے گامزن کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں مثالی امن اور تمام محکمہ جات پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے سے موجودہ صوبائی حکومت کا مورال بلند ہوچکا ہے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عوامی مسائل کو ترجیح دیکر عوامی مسائل کا ٹھوس حل چاہتے ہیں صوبے میں تیز ترقی بھی موجودہ صوبائی حکومت کا منت مرہون ہے ان شاءاللہ تعالیٰ صوبے کے لئے مزید پیکجز اور ترقیاتی اسکیمات حاصل کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.