Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 29 فیصد اضافہ عوام دشمنی کی انتہا ہے : بلاول بھٹو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 29 فیصد اضافہ عوام دشمنی کی انتہا ہے، مافیاز کی سرپرست حکومت عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ گھروں کے کرایوں میں 9.3 فیصد تک اضافہ عام آدمی کو سڑک پر لانے کے مترادف ہے، کھانے پینے کی اشیا 15.9 فیصد تک مہنگی ہوچکی ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے بدترین مہنگائی میں بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا کیا، بینظیر مزدور کارڈ سے 6 لاکھ رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کے خاندانوں کی زندگی آسان بنائیں گے، بیماری کے دوران بے نظیر مزدور کارڈ سے میڈیکل گرانٹ دی جائے گی، بچوں کے تعلیمی اخراجات، شادی کے لئے بھی گرانٹ ملے گی، پیپلزپارٹی وفاق میں اقتدار میں آکر ملک بھر کے محنت کشوں کو بے نظیر مزدور کارڈ دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.