Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پائماکاٹیکس ریٹرن جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کامطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن(پائما)کے سینئر وائس چیئرمین حنیف لاکھانی نے چیئرمین ایف بی آر سے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31 مئی 2021 تک توسیع کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ عیدالفطر کی اعلان کی گئی طویل تعطیلات کو کم کیا جائے۔ منگل کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ عید کی چھٹیوں میں آرہی ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری اپنے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواسکیں گے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ حنیف لاکھانی نے مزید کہا کہ عید میں طویل تعطیلات معیشت کے حق میں نہیں لہٰذا حکومت سے درخواست ہے کہ وہ عیدالفطر کی تعطیلات کو کم کرکے تجارتی وصنعتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور تاجروں کو کورونا وبا سے ہونے والے کاروباری نقصانات کا ازالہ کرنے میں مدد کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.