Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شاہد آفریدی کیلئے ایم سی سی کی تاحیات رکنیت کا اعزاز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے وقت کے بہترین آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ایم سی سی نے تاحیات اعزازی رکنیت سے نواز دیا جس پر آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ دنیا کے معزز ترین کلب کی جانب سے ممبرشپ کا حصول معمولی بات نہیں ہے ۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے میریلبون کرکٹ کلب کا اعزاز کیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اعزاز کیلئے دنیا کے سب سے معزز کرکٹ کلب اور کھیل کے قوانین کے محافظ ادارے کے شکر گزار ہیں کہ انہیں اس کا مستحق سمجھا گیا۔ واضح رہے کہ ایم سی سی نے شاہد آفریدی کو مکمل رکنیت کا کارڈ بھی جاری کردیا جن کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کے میدان میں اور باہر بھی اس حیرت انگیز کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.