Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انتخابی اصلاحات کے مخالفین دھاندلی کے سپورٹر ز بن رہے ہیں : گورنر پنجاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات سے ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہوگی، انتخابی اصلاحات کے مخالفین دھاندلی کے سپورٹرز ہیں۔

گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے ایم این اے صداقت عباسی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا حکومتی فیصلہ تاریخی اقدام ہے، اپوزیشن کو ضد اور انا پر ستی پر مبنی سیاست کا رویہ ترک کر دینا چاہیے، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کیساتھ بیٹھنا چاہیے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ہم ایسے شفاف انتخابات چاہتے ہیں جن پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، ای پولنگ سے انتخابی نتائج چند منٹوں میں سب کے سامنے ہوں گے، ہر معاملے میں  میں نہ مانوں  کی اپوزیشن کی سیاست جمہوریت کی نفی ہے۔

ملاقات کے دوران پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.