Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی سی بی کا کرکٹرز کیلئے پیرنٹل سپورٹ پالیسی کا اجراء

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کیلئے پیرنٹل سپورٹ پالیسی کا اجراء کردیا ہے جس کے تحت بچوں کی پیدائش پر قومی کھلاڑیوں کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں بھی دی جائیں گی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے مطابق کرکٹرز کا خیال رکھنا پی سی بی کا فرض ہے جس کے تحت یہ دوستانہ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جس کے باعث پہلے سے زیادہ خواتین کرکٹرز کھیل کی طرف راغب ہوں گی۔پی سی بی کے پریس ریلیز کے مطابق پیشہ ور کھلاڑیوں کیلئے جاری کردہ اس پالیسی کا اطلاق مرد اور خواتین کھلاڑیوں پر ہوگا جو بالترتیب بچے کی پیدائش یا حمل کے دوران اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے ۔خواتین کرکٹرز اپنی خواہش کے مطابق زچگی کی چھٹیوں کے آغاز سے بچے کی پیدائش تک نان پلیئنگ رول اختیار کر سکیں گی جن کو تنخواہ کے ساتھ بارہ ماہ کی رخصت اور کنٹریکٹ کی مدت میں ایک سالہ توسیع کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور زچگی کی چھٹیوں کے اختتام پر مذکورہ کرکٹر کو کھیل کی سرگرمیوں میں دوبارہ شامل کرلیا جائے گا جبکہ پوسٹ چائلڈ ری ہیب پروگرام کے حوالے سے بھی انہیں مناسب طبی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اسی طرح اگر کسی ویمن کرکٹر کو کرکٹ کی سرگرمی کے حوالے سے سفر درپیش ہوتا ہے تو اسے اپنے نوزائیدہ کی دیکھ بھال کیلئے من پسند شخصیت کو دوران سفر ساتھ رکھنے کی آزادی ہوگی البتہ اس حوالے سے تمام اخراجات پی سی بی اور متعلقہ کرکٹر میں برابری سے تقسیم ہوں گے ۔مرد کھلاڑیوں کو بھی بچے کی پیدائش پر مکمل تنخواہ کے ساتھ 30 روزہ رخصت کا اختیار حاصل ہوگا جو بچے کی پیدائش کے 56 روز کے اندر حاصل کرنی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.