Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری، مزید 119 افراد جان سے گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  :  کورونا وائرس سے 119 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 636 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 10 ہزار 616، سندھ میں 2 لاکھ 87 ہزار 643، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 99، بلوچستان میں 22 ہزار 776، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 341، اسلام آباد میں 76 ہزار 696 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 465 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.