Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سپریم کورٹ میں شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ عدالت نے اسلام آباد اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 17 مئی کو سماعت کرے گا۔ جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی بینچ کا حصہ ہونگے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

خیال رہے شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.