Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جو لوگ خود باہر بھاگے ہوئے ہیں وہ آئین شکنی کی باتیں کر رہے ہیں : فرخ حبیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ جو لوگ خود باہر بھاگے ہوئے ہیں وہ کس طرح آئین شکنی کی باتیں کر رہے ہیں، علیم خان نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، ان کی ساڑھے تین سو ایکڑ غیر قانونی زمین کو ریگولرائز نہیں کیا تو عمران کے خلاف بولنے لگے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں صاف شفاف جمہوریت ہو، ہمارے جمہوری نظام کو خراب کرنے والی کالی بھیڑیں موجود ہیں، تحریک عدم اعتماد میں پیسے دے کر لوگوں کے ضمیر خریدے گئے، وزیراعظم عمران خان نے بیرونی سازشوں کو ناکام بنا دیا، باہر سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اب کہا جا رہا ہے کہ 90 دن میں انتخابات نہیں ہوسکتے، آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کہتی تھیں عوام میں آئیں ہیلمٹ پہن کر آئیں، ہم عوام میں آگئے، آپ عوام میں نظر نہیں آ رہے، آئیں میدان لگ گیا، عوام انتخابات چاہتی ہے، ہم انہیں انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنےد یں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.