کراچی : امریکی ڈالر 66 پیسے اضافے سے ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں 292 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان، 66 پیسے اضافے سے 184 روپے 75 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 292 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 44 ہزار 194 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔