Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہفتہ رفتہ:روئی کے بھاؤ میں فی من500تا600روپے کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے روئی کی محتاط خریداری کی وجہ سے کاروباری حجم کم رہا اور روئی کے بھاؤ میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی، تقریباً فی من 500 تا 600 روپے کی کمی دیکھی گئی ۔ روئی کے بھاؤ میں پچھلے ہفتے کے دوران تقریباً فی من 500 تا 600 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جو روئی 11500 روپے میں بک رہی تھی وہ 11000 روپے ہوگئی ہے اور جو 11000 روپے میں بک رہی تھی وہ گھٹ کر تقریباً 10300 تا 10400 روپے کی نچلی سطح پر آگئی ہے ۔ سندھ میں روئی کا بھاؤ 500 تا 600 روپے فی من کم ہوکر 10200 تا 10500 روپے پر آگیا ہے ، پھٹی بہت ہی قلیل مقدار میں ہے جس کا بھاؤ فی 40 کلو 4500 تا 5000 روپے تک ہے ، پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 11700 روپے چل رہا تھا وہ 11000 تا 11200 روپے ہوگیا ہے ، اس کے علاوہ پھٹی کا بھا ؤکم ہوگیا ہے کیوں کہ فیکٹریاں تقریباً بند ہوچکی ہیں اور اکا دکا چل رہی ہے ، اس طرح کپاس کا کاروبار تقریبا ًسمٹتا جارہا ہے اور اگلی سیزن کیلئے زیریں سندھ میں کچھ علاقوں میں کپاس کی بوائی شروع ہوچکی ہے اور اپریل کی 15 تاریخ سے پنجاب میں گندم اترنا شروع ہوجائے گی اور وہاں پر بھی کچھ حد تک جزوی طور پر کپاس کی بوائی شروع ہو جائے گی۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 700 روپے کی نمایاں کمی کرکے 11200 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی خاطر خواہ مندی نظر آئی اور وہاں بھی روئی کے بھاؤ میں 3 تا 4 امریکن سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس سال گزشتہ دو ہفتے کے دوران اسپاٹ ریٹ میں تقریباً فی من 1100 روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.