Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،انڈیکس1220پوائنٹس گرگیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ میں 3دن مندی جبکہ 2دن تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، گزشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں1220.68پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 44300.95 پوائنٹس ہو گیا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس551.74پوائنٹس کی کمی سے 18170.34 پوائنٹس رہ گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس 31054.89پوائنٹس سے کم ہو کر 30286.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2 کھرب 2 ارب 68 کروڑ 76 لاکھ 44 ہزار 687روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80 کھرب 36 ارب 85 کروڑ20لاکھ روپے سے گھٹ کر 78 کھرب 34 ارب 16 کروڑ 43 لاکھ روپے رہ گیا ،مندی کے سبب56.22فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔ گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ23ارب روپے مالیت کے 52 کروڑ 38 لاکھ77ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم14ارب روپے مالیت کے 26کروڑ68لاکھ 48ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 45521.63 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا ،تاہم مندی کے سبب ایک موقع پر انڈیکس44198.59پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1969 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 790 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1107میں کمی اور 72 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پٹرولیم ،پاک ریفائنری، ایزگارڈن نائن، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،پی ٹی سی ایل ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ہم نیٹ ورک ،حیسکول پٹرول ،ورلڈ کال ٹیلی کام، کے الیکٹرک لمیٹڈ ،اٹک ریفائنری ،کوٹ ادو پاور ،غنی گلوبل ،فوجی فرٹیلائزر ،نیٹ سول ٹیکنالوجی ،فوجی سیمنٹ اورکریسنٹ اسٹار انشورنس سر فہرست رہے ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں یومیہ 5ہزار کیسز رپورٹ ہونے کے بعد این سی اوسی کی جانب سے شادی ہالوں ،ہوٹلزسمیت دیگر مقامات پر اجتما ع کی پابندیوں اور آنیوالے دنو ں میں ممکنہ طور پر مزید سخت اقدامات ،بھارت سے کاٹن یارن سمیت دیگر اشیاء کی درآمد کرنے کی اجازت کا فیصلہ موخر ہونے اور درآمدات کے حجم میں اضافے سے آنیوالے دنوں میں تجارتی خسارہ بڑھنے کے امکانات کے باعث مندی کا رجحان رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.