بغداد : بغداد واشنگٹن کے درمیان سٹریٹجک مذاکرات کا مقصد باہمی تعلقات پر نظرثانی کرنا ہے ،انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ عراق کے پاس داعش کے خلاف جنگ کا تجربہ ہے اور اب امریکی فوجیوں کی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ2003کے بعد جو کچھ ہوا اس کے نتیجے میں سیاسی نظام کے سلسلے میں عدم اعتماد پیدا ہوا، فرقہ وارانہ جنگ شروع ہوگئی اور قوم کے درمیان عدم مساوات کی فضا پیدا ہوگئی جس کے باعث لاحاصل جنگیں چھڑ گئیں اور اس کے نتیجے میں عراقی عوام دربدر ہوگئے اور پناہ گزیں بن گئے ۔دوسری جانب عراقی وزیر اعظم اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں ابوظہبی پہنچ گئے جہاں انہوں نے محمد بن راشد اور محمدبن زید سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
مشرق مزید