Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم کے ساتھ ہیں،تمام اتحادیوں سے اچھے کی امید ہے، جام کمال خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ/اسلام آباد (این این آئی) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعظم کے ساتھ ہے، (آج) تمام اتحادیوں سے اچھے کی امید ہے، صادق سنجرانی نے سینیٹ کو احسن طریقے سے چلایا اس دفعہ بھی ساتھ دینگے۔جمعہ کو وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں حالیہ سینیٹ انتخابات اور وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماﺅں نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ وزیراعظم (آج) اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیں گے،بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی اتحادی ہے اورپورے ممبران وزیراعظم کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (آج) تمام اتحادی وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرینگے۔(آج) کے دن تمام اتحادیوں سے اچھے کی امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی بلوچستان سے نامزد ہیں، پہلے کی طرح اس دفعہ بھی ساتھ دیں گے۔صادق سنجرانی نے سینیٹ کو احسن طریقے سے چلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹ میں چوتھی بڑی جماعت ہے،اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.