Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 افغانستان میں صوبے بدخشاں میں برفانی تودہ گرنا سے 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع راغستان میں برفانی تودہ مکانات پر گر گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

بدخشاں کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ طالبان کے قبضے میں ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم بھاری فوجی نفری کے ہمراہ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے برفانی تودے کے ملبے سے 14 لاشیں نکالیں جب کہ 11 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.