اسلام آباد: وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپنی غیرجانبداری ثابت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز، فواد چوہدری اور علی ظفر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ہمارے کلچر کو پیسے کا کلچر بنا دیا، کرپشن کا اور پیسے کا استعمال پوری سوسائٹی میں پھیلایاگیا، انہوں نے اس ملک کی اخلاقیات کو نقصان پہنچایا۔