Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صحرائی موٹر سائیکل ریلی، عالمی مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی سعودی خاتون

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں منعقدہ صحرائی موٹر سائیکل ریلی ورلڈ کپ کے مقابلے میں دانیا عقیل شرکت کر رہی ہیں۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وہ صحرائی موٹر سائیکل ریلی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پہلی سعودی لڑکی ہیں۔ دانیا عقیل کو موٹر سائیکل ریس میں شرکت کے لیےاجازت نامہ بھی مل گیا ہے۔

دانیا عقیل نے صحرائی موٹر سائیکل ریلی کے عالمی مقابلے میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی سعودی لڑکی ہوں۔

پروگرام کے مطابق صحرائی ریلی سعودی ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ ’باھا الشرقیہ‘ 6 مارچ تک دو مرحلوں میں ہوگا۔ اس کا مجموعی فاصلہ 422 کلومیٹر ہوگا۔ اس سے قبل پہلے مرحلے کی شروعات کے مقامات کی نشاندہی کے لیے موٹر سائیکل شو منعقد ہوگا۔

دانیا عقیل نے اس سے قبل ٹی وی انٹرویوز میں بتایا کہ ریلی کے شرکا نے بڑی حوصلہ افزائی کی ہے اور کسی نے یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ ریلی میں شرکت کا فیصلہ کرکے کوئی غلطی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.