Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سانحہ سیالکوٹ میں اہم پیشرفت، مقدمے کا ابتدائی چالان تیار، 85 ملزمان نامزد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیالکوٹ : سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو زندہ جلانے کے مقدمے میں اہم پیشرفت، پولیس نے مقدمے کا ابتدائی چالان تیار کرلیا، جس میں 85 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو زندہ جلانے کے مقدمے کی تحقیقات مکمل کر کے ابتدائی چالان تیار کر لیا، جس میں 85 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے تیار کیے گئے چالان میں 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمان کو سی سی ٹی وی سمیت دیگر شوائد سے شناخت کیا گیا جبکہ چالان میں مرکزی ملزمان کا کرادر تحریر کیا گیا ہے۔ اس کے علاؤہ چالان میں ملزمان کی فرانزاک رپورٹس بھی لف کی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیم اور پراسکیوشن کے اجلاس میں منظور ی کے بعد چالان انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.