Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اقوام متحدہ کشمیریوں کیساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے : وزیراعظم عمران خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے۔

یوم حق خود ارادیت کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام 3 نسلوں سے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، 73 برس بعد بھی کشمیری عوام دیرینہ حق کے حصول کیلئے ثابت قدم ہیں، 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی نے مقبوضہ وادی کو کھلی جیل بنا دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے، بین الاقوامی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کے خلاف ایکشن لے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کےعزم پرثابت قدم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.