Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اومی کرون کے60 فیصد کیسز کراچی اور لاہور سے رپورٹ ہو رہے ہیں : اسد عمر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ واضح نشانات سامنے آئےہیں کہ کورونا کی نئی لہرشروع ہو گئی ہے، پاکستان میں اومی کرون کے 60 فیصد کیسز کراچی اور لاہور سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا میں اومی کرون کیسز کا 400 فیصد اضافہ ہوا، امریکا اور برطانیہ میں مکمل طور پر ویکسی نیشن کرانے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، ویکسین کرانے والے افراد کو ویکسین نہ کرانے والے افراد کی نسبتاً اومی کرون کا کم خطرہ درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،رش والی جگہوں پر جانےسے گریزکریں، اومی کرون تیزی سے پھیلتا ہے لیکن پہلے والی اقسام جتنا مہلک نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.