Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لاہور، کراچی ، اسلام آباد ، پشاور سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : ملک بھر میں بارش کی جھڑی، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی، بجلی کا نظام متاثر ہوگیا۔ بلوچستان میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی، متاثرین کو خوراک اور شیلٹر فراہم کر دیئے۔
جنوری میں بارشوں اور برفباری کا نیا اسپیل جاری ہے۔ اسلام، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برسنے سے موسم دلفریب ہوگیا۔ بہاولنگر، کندیاں، قائد آباد، قصور اور دیگر کئی علاقوں میں بھی ابر رحمت برسا۔ گلیات، ایوبیہ، ڈونگا گلی، چھانگلہ گلی میں آسمان سے گرتی برف نے نظارے حسین بنا دیئے۔

وادی نیلم، مظفرآباد، کالام، مالم جبہ میں برفباری سے موسم دلفریب ہوگیا۔ شگر، سوات، باغ اور گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں کئی فٹ تک برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ چمن، قلعہ عبداللہ میں طوفانی بارش سے کچے مکانات زمین بوس ہوگئے۔ گوادر میں ایران سے سیلابی ریلے داخل ہونے سے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔ بلوچستان میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج اور سول انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

گوادر اور تربت کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کیا۔ مقامی آبادی اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پسنی، جیوانی، سربندر، نگور میں خوراک اور شیلٹرز کی فراہمی کا انتظام کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.