Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

الیکشن کمیشن سکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آیا : بلاول بھٹو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے سکروٹنی رپورٹ کے اجراء پر بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خوردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں ۔ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں کرپشن کرکے ملک کو لوٹا ہے ۔آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا، اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.