Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سعودی ڈاکار ریلی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل، سٹیفنی پیٹرنسل کو برتری مل گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سعودی ڈاکار ریلی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا، ریکارڈ ہولڈر سٹیفنی پیٹرہانسل نے اسپینش ڈرائیور کارلوس سینز سے برتری چھین لی، ریت کے ٹیلوں پر ریس کے دلکش مناظر توجہ کا مرکز بن گئے، موٹر سائیکل اور گاڑی کی خرابی سے ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا۔

صحرائی ٹریک پر چار سو ستاون کلومیٹر پر مشتمل ریلی کا دوسرا مرحلہ، بِشا سے وادی الدواشر تک کا مشکل ترین سفر بھی مکمل ہوا۔ ریت کے ٹیلے پر اتار چڑھاؤ، ریس اور کنٹرول کی اعلیٰ مہارتیں، خوبصورت مناظر بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ڈاکار ریلی چیمپئن ڈرائیور سٹیفنی پیٹرہانسل نے اسپینش ڈرائیور کارلوس سینز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چھ منٹ اور سینتیس سیکنڈ کے فرق سے کامیابی سمیٹی۔
قطر کے نصر العطائیہ کی شاندار کارکردگی، مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ موٹر سائیکل اور گاڑی کی خرابی فتح کے سفر میں رکاوٹ ثابت ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.