Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پہلی ششماہی، سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 15 فیصد اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : دسمبر2020کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 11.18 فیصداضافے سے 4.788 ملین ٹن رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سےاکٹھے کئے گئے اعداد و شاسرمیں بتایا  گیا ہے کہ دسمبر 2020کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 4.154 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2019 کی 3.536 ملین ٹن فروخت سے 17.47 فیصد زائد ہے تاہم نومبر کے بعد دسمبر 2020 دوسرا مہینہ رہا جس میں برآمدا ت میں کمی واقع ہوئی، گزشتہ ماہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6لاکھ33 ہزار 431ٹن رہی جب کہ دسمبر 2019میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 7لاکھ 69ہزار986ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت15.66فیصد اضافے سے 28.628 ملین ٹن رہی ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 24.751 ملین ٹن رہی تھی۔جولائی تا دسمبر سیمنٹ کی مقامی فروخت 15.89فیصد اضافے سے 23.601ملین ٹن رہی ،اس دوران ایکسپورٹ میں بھی تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایکسپورٹ 14.63فیصد اضافے سے 5.017ملین ٹن رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4.377ملین ٹن رہی تھی۔

ترجمان کے مطابق بندرگاہوں پر درآمدی اجناس کو ترجیحاً برتھ فراہم کرنے کی وجہ سے سیمنٹ اور کلنکر کی ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہورہی ہے اور ایکسپورٹرز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے کیونکہ پاکستانی سیمنٹ اور کلنکر کے خریدار پاکستان کی بندرگاہ پر رش کی وجہ سے اپنے آرڈرز خطے کے دیگر ممالک کی جانب منتقل کررہے ہیں ۔ ترجمان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سیمنٹ سیکٹر کو بھی یکساں مواقع دیے جائیں اور ایکسپورٹ کو بھی ترجیح دی جائے تاکہ انڈسٹری ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.