Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اہم ملکی امور پر غور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم ملکی امور پر غور اور فیصلے کیے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے تدارک کیلئے انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزارتیں اور ڈویژنز کی سمریز پر فیصلے اور بریفنگز ہوں گی۔ پاکستان ایکسپو سینٹرز کے چیئرمین بورڈ آف ڈایریکٹرز کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت اپیلوں کی سماعت پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

پریس کونسل آف پاکستان کے اراکین کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ زیر غورآئے گا۔ متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبدالجبار کے استعفے کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.