Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج : کاروباری ہفتے کا تیزی سے آغاز،20ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج میں تقویمی سال 2021 کے پہلے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا ،پیر کو کے ایس ای100نڈیکس مزید251پوائنٹس کے اضافے سے 44686پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسکے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 15.84فیصد کم رہا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیاجس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی،دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 45074پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے رجحان کے باعث 45ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس186پوائنٹس کے اضافے سے 18770 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 112 پوائنٹس بڑھ کر31282پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ، مجموعی طور پر412کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 161کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 231میں کمی اور20میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر 81 کھرب 52 ارب روپے ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.